پیر 9 جون 2025 - 21:58
مسجد کو جہادِ تبیین اور سماجی مسائل کے حل کا اصلی و بنیادی مرکز بننا چاہیے

حوزہ / امام جمعہ بیجار حجت الاسلام علی خورشیدی نے کہا: مسجد کو صرف نماز پڑھنے کی جگہ تک محدود نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے انقلاب اسلامی کے مسائل کی وضاحت اور ثقافتی و سماجی سرگرمیوں کے ایک فعال مرکز میں تبدیل ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ بیجار حجت الاسلام علی خورشیدی نے ایران کے صوبہ کردستان کے شہر بیجار میں منعقدہ "شہدائے مداح بیجار" کی یادگار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ثقافت میں مسجد کے باعظمت مقام پر تاکید کرتے ہوئے کہا: قیامت کے دن مساجد کی جانب سے ایک شکوہ یہ ہوگا کہ ان کے مقام کو صرف نماز کے لیے محدود کر دیا گیا حالانکہ مسجد کو معاشرے میں ایک مؤثر ثقافتی، سماجی اور دینی مرکز ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا: ائمہ جماعت اور مذہبی انجمنوں کو انقلاب اسلامی کے معیار کے مطابق فعال کیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی مسجد صرف ایک یا چند نمازوں کے قیام تک محدود ہو تو یہ مسجد کے حقیقی مقام میں کمی تصور ہوگی۔

حجت الاسلام خورشیدی نے کہا: جس طرح صدرِ اسلام میں مسجد معاشرتی امور کے انتظام اور عوام و حکام کی فعال شرکت کا مرکز تھی، آج بھی مساجد کو اسی کردار کو ادا کرنا چاہیے۔

امام جمعہ بیجار نے کہا: مساجد میں کشش ہونی چاہیے، وہ مقامی مسائل کو پہچانیں اور ان کا حل پیش کریں، دینی اور خاندانی مشاورت فراہم کریں اور نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha